Exploring Pakistan

Gujrat Pakistan, Interesting and Historical Facts in Urdu – EP1

Exploring Pakistan Ep1, Gujrat district | Interesting and historical facts

Gujrat Pakistan interesting and historical facts. Ancient historical facts of Gujrat. Interesting Political History of Gujrat, Language and demography. Famous Celebrities from Gujrat.

گجرات کی کہانی اور دلچسپ معلومات 

 

گجرات،دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیانی علاقہ چج دوآبہ کے وسط میں واقع ہے۔ یہ ضلع قدیم تہذیب کا گہوارہ، میٹھے پانیوں اور اساطیری حوالوں کا خطہ ہے جسے سر سید احمد خان نے’  خطہ یونان” اختر شیرازی نے ” وادی رومان” اور فوجی ماہرین نے  “گیٹ وے ٹو کشمیر” کہا ہے۔تاریخی و سیاسی،علمی وادبی،ثقافتی و جمالیاتی اور جغرافیائی وعسکری لحاظ سے گجرات ہمیشہ سے ہی بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ آج بھی گجرات کا شمار پاکستان کے اہم اضلاع میں ہوتا ہے۔ کاروباری، سیاسی، سماجی اور عسکری حوالوں سے شاندار روایات کے امین گجرات کا ماضی بھی بہت شاندار ہے۔سوہنی مہینوال کی رومانوی داستان بھی اسی علاقے سے منسوب ہے۔گجرات مٹی کے برتنوں کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ یہاں اعلٰی معیار کا فرنیچر بھی تیار ہوتا ہے۔گزشتہ چند دہائیوں سے گجرات نے بجلی کے پنکھوں کی برآمدات کے حوالے سے بھی کافی نام کمایا ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر گجرات کی پہچان ہے۔ضلع گجرات کے مشرق میں گورداسپور،شمال مشرق میں جموں،شمال میں بھمبر اور جہلم،مغرب میں منڈی بہاؤالدین،جنوب مغرب میں سرگودھا جبکہ جنوب میں گوجرانوالہ اور جنوب مشرق میں سیالکوٹ واقع ہے۔ ضلع گجرات کا کل رقبہ تقریبا 3192 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 2017 ء کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع کی کل آبادی تقریباً 2,746,731نفوس پر مشتمل ہے

Leave a Comment